کوئٹہ :گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات جس میں مستقل آسامیوں کی فراہمی تمام میڈیکل آفیسرز ، لیڈی میڈیکل آفیسرز ، اور ڈینٹل سرجنز کے لیے مستقل پوسٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ہزاروں ڈاکٹرز کا مسئلہ حل ہو۔
بلوچستان کے پوسٹ گریجویٹ ہاو س آفیسرز اور دیگر ڈاکٹروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں۔تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو رہائش کے لیے ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے جیسا کہ دیگر صوبوں میں ہوتا ہے۔ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کے ساتھ بدسلوکی اور ڈاکٹروں کے ساتھ تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو۔ اپنے مطالبات کے حق میں سول سنڈیمن ہسپتال سے 9بجے ریلی نکالی جائے گی۔
Leave a Reply