تربت:نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تمپ میں ظریف بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کے بعد اس کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی اور سماجی کارکنوں کی اسی طرح گرفتاری اور انہیں تشدد کرکے ہلاک کرنے کا یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ صوبائی حکومت اور ریاست کیلیے ایک چیلنچ بنا ہوا ہے۔
ظریف بلوچ ایک پرامن شہری تھے کسی کے پاس یہ جواز نہیں کہ وہ پرامن شہری کو بغیر کسی جرم کے اسی طرح تشدد کا نشانہ بنا کے قتل کرے۔ یہ ایک سنگین جرم ہے اور انسانی حقوق کی سریحا پامالی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔
ضلعی انتظامیہ صوبائی سرکار اور ریاست سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ظریف بلوچ کے قتل کی تحقیقات کرے اور اْس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے قتل کی وجوھات سامنے لایا جائے تاکہ قتل کے اصل محرکات کو معلوم کی جا سکے۔ نیشنل پارٹی ظریف بلوچ کی لواحقین کی ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ لواحقین کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورے کئے جائیں۔