|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر کاسی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج اور دھرنا، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ، 5افراد زخمی متعدد گرفتار کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر مٹن مارکیٹ کی زمین کے تنازعہ پر گزشتہ کئی روز سے جاری کاسی قبیلے کے افرادکے احتجاج پر پولیس نے ا س وقت لاٹھی چارج اورشیلنگ کی جب انہوں نے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے میزان (باچا خان )چوک پر احتجاجاً دھرنا دیا۔

پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ کاسی قبیلے کے افراد کا موقف ہے کہ مٹن مارکیٹ کی زمین انکی ملکیت ہے جس پر انتظامیہ اور حکومت غیر قانونی طور پر پارکنگ پلازہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں ۔