|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملا خیل نے گرینڈ ہیلتھ الائنس سماعت کے دوران سیکرٹری صحت ،ڈی جی صحت،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدار عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے ہیں،

گرینڈ ہیلتھ الائنس والے غلط فہمی پھیلارہے ہیں،ڈاکٹرز کے الائونسز جاری کررہے ہیں،نئے ڈاکٹرزکو کنٹریکٹ دے رہے ہیں، عدالت نے ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا

ساتھ ہی احکامات جاری کئے کہ ڈاکٹروں کو متعلقہ اضلاع میں پوسٹنگ پر بھیجا اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے ، جسٹس کامران ملا خیل نے ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی کریں مالی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں،جو آپ کا قانونی حق بنتاہے وہ مانگیں اپنے دائرہ میں رہے کرکام کریں بتایا جائے گرینڈ ہیلتھ الائنس کہاں رجسٹرڈ ہے ، عدالتی احکامات کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اورمطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ، کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا فیصلہ واپس لے ۔