بولان:ڈھاڈر شہر میں سوئی گیس سپلائی پائپ لائن میں بارشوں کا پانی داخل ہونے سے گیس کی سپلائی بند ڈپٹی کمشنر کچھی کا نوٹس مین پائپ لائن سے بارشوں کے پانی کے اخراج کیلئے ماتحت انتظامی آفیسران کو احکامات جاری مرمتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں جلد گیس سپلائی بحال ہوگی سوئی گیس حکام
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈھاڈر غلام ربانی کی نگرانی میں ڈھاڈر سوئی گیس کی سپلائی پائپ کی مرمت کا کام جاری ہے واضح رہے کہ ڈھاڈر شہر کی مختلف علاقوں کو سوئی گیس سپلائی کرنے والی پائپ میں حالیہ بارشوں اور جگہ جگہ کٹ لگنے کی وجہ سے سیلابی پانی پائپ میں داخل ہوا تھا جسکی وجہ سے گیس سپلائی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا
جسکا ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو نے نوٹس لیکر مرمت کے احکامات جاری کیئے تھے مرمتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس سے شہر میں گیس سپلائی جلد بحال ہوگی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو نے کہا ہے کے شہر کے مسائل کے آگاہ ہیں ضلعی انتظامیہ اپنے محدود وسائل کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں ہے
Leave a Reply