|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2025

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 5جنوری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی صورت میں عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،

سریاب کے عوام نے پہلے بھی کامیاب کیا اب بھی عوام کے ووٹ کی پرچی سے کامیاب ہونگے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ حلقہ پی بی45کے عوام نے 8فروری 2024کو ترقی، خوشحالی ، روزگار کے منشور پر ہمیں ووٹ دیکر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروایا تھا مگر کچھ لوگ جو کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتے نے ہمارے مینڈیٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی

۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی الیکشن سے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ عوام کی عدالت میں جانے سے گھبرائیں گے 5جنوری پاکستان پیپلز پارٹی اور پی بی45 کے عوام کے مینڈیٹ کی فتح کادن ہے اس دن ہم اپنی جیت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا جشن ایک ساتھ منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ابھی سے اپنی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ پروپگنڈاکر رہے ہیں ہماری مہم میں عوام نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اسے کامیاب بنایا ہے عین اسی طرح 5جنوری کو ہمیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ۔