|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس نے مذاکرات کے بعد جاری کوئٹہ تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں 15 دنوں میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

کہ جگہ جگہ پوسٹیں ختم کرکے کوئٹہ تفتان روٹ پر میکانزم بنایا جائے گا جس کے تحت آنے اور جانے کے دوران ایک بار گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی۔ گزشتہ عرصہ سے بند گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے باقی حل طلب تمام مسائل کے حل کیلئے 15 دن کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان بس ٹرانسپوٹ یونین کے سربراہ حاجی میردولت علی لہڑی، چیرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین میر محمود خان بادینی، صدر آل تفتان کوچز ٹرانسپورٹ حاجی ملک شاہ جمالدینی نے سدابہار ٹرمینل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کو روکنے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 8 گھنٹے کا سفر 18 گھنٹے میں طے ہوتا ہے ان سمیت تمام مسائل سے حکام بالا کو تحریری بھی آگاہ کیا ہے۔

پرامن احتجاج اور تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال گزشتہ 23 دسمبر 2024 سے 3 جنوری 2025 کو 12 روز تک جاری رہی گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز نمائندہ وفد حاجی میر دولت علی لہڑی صدر آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ یونین محمود خان بادینی چیرمین تفتان بس یونین صدرآل تفتان کوچز یونین حاجی عبدالمالک محمدحسنی جنرل سیکرٹری کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور بلوچستان سے بامقصد مذاکرات ہوئے تھے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور سے ملاقات اور تفتان سمیت آل بلوچستان نیشنل ہائی ویز سے متعلق تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس میں بند مسافر کوچز کی ریلیز اور جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے بہانے مسافر بردار کوچز کوروکنے جیسی مشکلات سے متعلق اپنے مسائل سے تفصیلاآگاہ کیاہوم سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے مسائل کو فوری حل کرانے اور چیکنگ کے طریقہ کار کو درست کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی

جس کو ٹرانسپورٹرز نے خوش آئند قرار دیا جبکہ تمام ٹرانسپورٹ نمائندوں حاجی اللہ بخش بادینی، حاجی بشیر احمد بادینی، حاجی خدائیدادشاہوانی،باباجان شاہوانی،پرنس نعمت جمالدینی ، حاجی عامر شاہوانی ،حاجی حفیظ اللہ بادینی ،عبدالقدوس رخشانی عبدالجلیل بڑیچ،حاجی نادرخان بادینی حاجی محمد بلال محمدحسنی حاجی میراحمدسمالانی احمد خان سمالانی اور دیگر نے کامیاب احتجاج پرتمام ٹرانسپورٹرز کومبارک باد دیتے ہوئے حکومت بلوچستان ہوم سیکرٹری بلوچستان کمشنر رخشان مجیب قمبرانی ڈی سی چاغی ایف سی ساتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہونے ہمارے جائز فوری حل طلب مسائل کوفوری حل کیا اور دیگر مسائل جگہ جگہ چیک پوسٹوں کو محدود کرکے ایک روٹ کے ایک مسافر بس کو اسکے دورانیہ سفر میں صرف ایک باچیک کرنے کی یقین دھانی کرائی اور اسکیلئے جامع میکنیزم بنانے کے لیے ٹھوس یقین دہانی کرائی ،جسکے ہم ٹرانسپورٹرز اظہار تشکر کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *