اسلام آباد :حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں،
ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا ہے، محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں، ان سے کہوں گا کہ کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں ، شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیش کش کو شہباز شریف نے ٹھکرا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جبکہ محمود خان منافقت کی سیاست کرتے رہے، جھوٹ اور مکر ان کا وطیرہ بن چکا ہے،شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں۔
Leave a Reply