اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 30 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے بھجواائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس حسن، سیشن جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔ایڈیشنل ججوں کے لیے بجھوائے گئے دیگر ناموں میں ایڈووکیٹ عدنان بشارت، ایڈووکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈوکیٹ عمر اسلم انعام امین منہاس، محمد عثمان غنی اور راشد چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک اور دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع اور چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کے نام شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے مذکورہ ناموں کی سی ویز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھجوا دیا گیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو ہوگا۔ دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوادیئے گئے۔بھجوائے گئے ناموں میں 4 سیشن ججز بھی شامل ہیں، سیشن ججز میں جام محمد گوہر، پازیر احمد بلوچ، اللہ داد روشن اور محمد داد خان کے نام شامل ہیں۔
بھجوائے گئے ناموں میں ایڈووکیٹ محمد عاصم، ظہور احمد مینگل، محمد افضل، محمد ایوب خان، خلیل احمد پنزائی، محمد نجم الدین مینگل اور سید اقبال شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔ ناموں کے ساتھ متعلقہ کوائف بھی بذریعہ ای میل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمشن کا اجلاس17 جنوری کو ہوگا۔
Leave a Reply