کوئٹہ:وادی زیارت، کان مہترزئی اورچمن سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو قلات ،ہربوہی،مستونگ ، کوئٹہ ،چلتن ،چمن ،قلعہ سیف اللہ ،کان مہترزئی ،توبہ کاکڑی ،زیارت اور ملحقہ علاقوں میں برف باری جبکہ قلات سوراب خضدار جھل مگسی ،نوشکی ،پشین ،مستونگ ،لورالائی ،ہرنائی ،زیارت ،ژوب ،شیرانی ،دکی ،قلعہ عبداللہ ،چمن ،چاغی ،قلعہ سیف اللہ بارش کا سلسلہ جا ری رہا برفباری اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات اور کان مہترزئی میںمنفی4 ،قلعہ عبد اللہ میں منفی3 ،کوئٹہ اور چمن میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب شدید سردی میں کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ، نواں کلی، سبزل روڈ میکانگی روڈ اور سیٹلائٹ ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق صوبے میں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے کان مہترزئی، زیارت کراس، خوجک ٹاپ اور لکپاس پر ریسکیوسینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ریسکیو عملہ اور بھاری مشینری تعینات، فرضی مشقوں کے ذریعے اہلکاروں کو تیار کیا گیا،جہانزیب خان کے مطابق سڑک پر پانی کے جماؤ کے خطرے کے پیش نظر نمک پاشی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل ہے۔
Leave a Reply