|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سوراب:گزشتہ دنوں گدر کے 4رہائشیوں کو نامعلوم افراد نے لاپتہ کر لیا تھا، جن کی بازیابی کے لیے لواحقین نے ہفتہ کے روز پھر سوراب قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ بائی پاس سوراب کے مقام پر مین آر سی ڈی روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق، سوراب سے گدر جاتے ہوئے ہارونی قبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ان کے لواحقین نے گزشتہ رات سوراب انتظامیہ کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا تھا، تاہم دوسرے دن تک بھی لاپتہ افراد کی بازیابی میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اس پر مجبور ہو کر آج پھر لواحقین نے زیرو پوائنٹ سے مین آر سی ڈی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے،

لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ان کے عزیزوں کی بازیابی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں،یہ احتجاج پورے علاقے میں بے چینی کی علامت بن چکا ہے، اور لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے عزیزوں کی بازیابی کا عمل شروع نہیں کیا جاتا، وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *