کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45کے عوام نے ایک بار پھر ترقی، خوشحالی، روزگار کی سیاست کو ووٹ دیکر عوام کو خوشنما نعروں ، نفرت اور دوغلی سیاست کو ناکام بنا دیا ہے، مخالفین اب شکست تسلیم کر کے سریاب کو ترقی کر نے دیں، کوئٹہ بلخصوص سریاب کے عوام نے جس طرح 8فروری اور 5جنوری کو قوم اور مذہب پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا تھا اسی طرح عوام نے گزشتہ روز شٹر ڈائون ہڑتال کو اسی طرح ناکام بنا یا ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر حلقہ پی بی 45کے15پولنگ اسٹیشنز پر کامیابی کے بعد مبارکباد دینے والے وفود ، حلقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر سردار بہرام خلجی، میر ولی محمد قلندرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب پہنچا ن چکے ہیں کہ کون انہیں ورغلا کر ذاتی مفادات حاصل کرتا ہے اور کونسی جماعت ہے جو صرف اور صرف عوام کی اجتماعی ترقی، خوشحالی ،بہبود اور روزگار کی فراہمی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا مگر انہوں نے اپنے ادوار میں کام کرنے کے بجائے ذاتی مفاد حاصل کئے جس کے بعد 2024میں سریاب کے عوام نے انہیں مسترد کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تاکہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا منشور اور نصب العین ہے جس میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتیں گے ۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ایک نہیں دو،دو بار شکست کھانے کے بعد اب ایک سیاسی جماعت کے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں اور فی الحال سریاب کے عوام کو ترقی کرنے دیں ۔دریں اثناء حاجی علی مدد جتک کی رہائشگاہ پر عوام کا تانتا بندھا رہا اس موقع پر غرباء و مساکین کے لئے صدقہ و خیرات کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔
Leave a Reply