|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

اسلام آباد/ کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرجان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور گوادر انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی گوادر کے صدر عبدالغفور ہوت کے مہمان خانے پر گزشتہ رات باری مشینری کے ساتھ حملہ آور ہوئے اور مہمان خانے کو بلڈوز کردیا جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گوادر انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کوتاہ بینی کی حد ہوگی ہے کہ گوادر میں عوامی مسائل پر جاری دھرنا جس کامطالبہ ہے کہ بارڈر کاروبار پر غیر قانونی بندش ختم کی جائے گوادر کے عوام کو آزادانہ کاروبار کی اجازت دی جائے اور غیر ضروری چیک پوسٹ جو بھتہ وصولی کے ذریعے ہیں ان کو ختم کیا جائے اور بحر بلوچ میں سمندری حیات کی نسل کشی جو صوبائی محکمہ فشریز اور ٹرالر مافیا کی غیر قانونی شکار و غیر قانونی جالوں کے استعمال سے ہورہی ہے کو بند کی جائے تاکہ گوادر کے مائی گیروں کو دو وقت کی روزی روٹی اپنے بچوں کے لئے انتظام کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا ہے حکومت کی غیرقانونی اور عوام دشمن اقدامات سے نیشنل پارٹی کی لیڈرشپ کے حوصلے مزید بلند ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں حالیہ ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف ایوان بالا میں بھرپور انداز میں آواز اٹھائیں گئے اور حکومت کی عوام دشمن اقدامات کو دنیا بھر کے سامنے لائیں گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *