|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ محکمہ صحت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں ۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

،انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ترجمان نے زور دیا کہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو سختی سے روکا جائے گا اور اس میں شامل افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور جو افسران اس حوالے سے غفلت یا ساز باز کے مرتکب پائے جائیں گے، وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے

ترجمان نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ترجمان نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تمام محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بدنیتی یا منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *