|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

حب:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر حب پہنچے سابق وزیراعلی بلوچستان و سینیٹر میرعبدالقدوس بزنجو, صوبائی وزیر زراعت میرعلی حسن زہری, رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی اور وڈیرہ جلال الرحمٰن کلپر بگٹی انکے ہمراہ تھے حب منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حب سے متعدد وزراء اعلیٰ بنے ہیں حب ایک صنعتی شہر اور یہ سب کے روزگار کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی کے قریب ہونے کی وجہ سے حب کو ایک جدید شہر ہونا چاہیے تھا

مگر افسوس حب جدید شہر ہونے کے بجائے آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے حب کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مجھے اور علی حسن زہری کو ایک مسیحا کی شکل میں بھیجا ہے ہم انشاء اللہ حب جو پہلے اسکیمات چل رہے ہیں نہ صرف انکو تیز کرینگے بلکہ مزید ترقیاتی منصوبے لاکر حب ایک جدید شہر بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ حب میں ایک سرکاری ہسپتال ہے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال جسکی حالت انتہائی کمزور ہے اسکو ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جو سندھ کا ماڈل ہے جو ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کا وڑن ہے اسکے تحت ہم جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب کو انڈس ہسپتال کے سپرد کرینگے تاکہ صحت کے بہترین سہولیات میسر ہوں اسکے علاوہ مزید صحت کے سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اْٹھائیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ دینا عملی تعلیم کی طرف جا رہی ہے نرسنگ کا شبعہ آج کل کافی اہمیت کا حامل ہوتا جارہاہے اسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم انشاء￿ اللہ حب میں ایک جدید طرز کا شہید بینظیر بھٹو کے نام پر ایک نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لائیں گے جس سے نہ صرف حب بلکہ پورے قلات ڈویڑن سے مرد اور خواتین نرسنگ سیکھیں اور بہتر صحت کے سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت ہمارے دل کے انتہائی قریب ہیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں

حب ایک صنعتی شہر ہے حب کے صنعتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے انکو سستی بجلی فراہم کرنے کے Kالیکٹرک کے ساتھ مل شمسی توانائی کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جو صنعتکار حب سے چلے گئے ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ واپس آجائیں اور یہاں صنعتیں لگائیں ہم انکو ہرقسم کا تحفظ فراہم کریں گے۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کونسل حب اور میونسپل کارپوریشن حب کے لیے 25 25 کروڑ روپے کا اعلان کردیا اور ساکران کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا جبکہ لوہی کو اسکی آبادی کے تناسب کو دیکھنے کے بعد ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ گڈانی سے حبکو تک سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *