کوئٹہ: جام اف لسپیلہ فیملی کی تخلیق پاکستان اور تعمیربلوچستان کے لیےخدمات سنہری تاریخ کا حصہ ہیں اور جام خاندان کے اپنے علاقے کے لیے مثبت سوچ اور تعمیری کردار کی وجہ سے ہی حب لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اسمبلی کی نششت پر اپنے بھرپور اعتماد سے نوازہ۔
وزیراعلی بلوچستان حقائق کو مسخ کرنے کی بجائے صوبے کی مزید بہترتعمیر وترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ضرور اداکریں ۔یہ بات مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے حب جلسے میں وزیراعلی کے بیان پر ردعمل دیتے ھوئیں کہا انھوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ھے کہ نہ صرف ریاست لسبیلہ کا پاکستان کے ساتھ الحاق جام غلام قادر کی مخلصانہ قیادت میں ھوا بلکہ تخلیق پاکستان سے لے کر تعمیر بلوچستان اوربلخصوص حب اوتھل لسبیلہ کے لیے جام خاندان کا ویژن تعمیری سوچ اور اعلئ کردار نہ صرف تاریخ کا حصہ ھے۔
بلکہ حب انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت عوامی فلاح بہبود کے دیگر بہت منصوبوں کے لیے وقف کی گی زاتی جاگیر جام خاندان کا اپنی عوام کے لیے درد اور لازوال محبت کی زندہ مثالیں ہیں۔
Leave a Reply