|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

گوادر:وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منفرد اور عالمی معیارکا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ سی پیک کے ساتھ 2014 میں شروع ہوئی، سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس جدید ایئرپورٹ کے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم راستہ فراہم کیا جاسکے۔وزیر ہوابازی نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر انجینئرنگ اور تعاون کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے، یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستانی اور چینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے، ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *