|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

یونیورسٹی آف گوادر میں جلد ہی تین اہم مضامین، منیجمنٹ سائنسز، ایجوکیشن، اور کیمسٹری میں ایم فل اور ایم ایس کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں انتظامی اور تدریسی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر رابعہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد، چیئرمین منیجمنٹ سائنسز فدا حسین سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم فل اور ایم ایس پروگرامز کا آغاز اگلے سیمسٹر سے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رواں ماہ کے آخر میں یونیورسٹی سینٹ کے دوسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں۔

نئے سیمسٹر کے کامیاب آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

یونیورسٹی آف گوادر علم و تحقیق کے میدان میں اہم پیش رفت کر رہی ہے اور نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا آغاز اس کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *