|

وقتِ اشاعت :   21 hours پہلے

کوئٹہ:بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے تنخواہوں کی بندش کے مسئلے پر شدیدتشویش کا اظہار کرتا ہوئے کہا یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے میکران میڈیکل کالج ، جھالاوان میڈیکل کالج اور لورالائی میڈیکل کالج کے اساتذہ کو ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف اساتذہ کو معاشی مشکلات کا شکار کیا ہے بلکہ ادارے کی کارکردگی اور طلبہ کی تعلیم پر بھی منفی اثرات ڈالے ہیں۔

بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے اساتذہ، جو خطے میں طبی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ عزت نفس کو مجروح کر رہی ہے بلکہ طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے تمام میڈیکل کالجز کے تمام اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔
آئندہ کے لیے تنخواہوں کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی کے لیے شفاف اور قابل اعتماد نظام تشکیل دیا جائے۔
اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو بلوچ ڈاکٹرز فورم اجتماعی احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومتِ بلوچستان طبی تعلیم اور صحت کے شعبے کے فروغ کے لیے اس سنگین مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *