کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کاروائی،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی انتھک کوششوں سے پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 عدد پلاسٹک کے کینوں میں چھپائی گئی1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی۔
خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون / بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل افیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
Leave a Reply