|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت بحال کردی ۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبید اللہ گورگیج ، جماعت اسلامی کے عبد المجید بادینی ،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر اللہ خان زہری اورجمعیت علماء اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی صفیہ نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادی جس کے بعد انکی رکنیت بحال کر دی گئی ، واضح رہے کہ مذکورہ اراکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کر دی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *