کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق خان عمرانی نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو کارکنوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نصیر آباد ڈویژن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے دو سے تین سابق صوبائی وزرا اور مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے کے سابق امیدوار بھی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب نہ کرا سکے، جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال عمرانی نے اپنی قیادت میں پارٹی کے امیدوار کو کامیابی دلوا کر ایک بڑی سیاسی برتری ثابت کی۔
یہ انتخابی نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور تنظیمی طاقت نصیر آباد ڈویژن میں مزید مستحکم ہو رہی ہے، اور عوام نے اپنے اعتماد اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
Leave a Reply