کوئٹہ:سابق وزیرداخلہ بلوچستان میں میرضیا اللہ لانگو نے قلات میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اس طرح کے حملے کرکے اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے
پوری رات ایک شہرکو یرغمال بناکر عام عوام کو تکلیف دی گئی نواجوان طبقہ دشمن کے بھکاوے اور ورغلانے میں آنے کی بجائے تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں کرداراداکریںایسی کارروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتادہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے
بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں۔
Leave a Reply