|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

گوادر یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ اسپورٹس ویک 2025 کا شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد کالج گراؤنڈ میں کیا گیا، جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے فٹبال کو کِک لگاکر باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، اسپورٹس ڈائریکٹر صغیر نسیم، ڈائریکٹر ORIC محمد ارشاد، ڈپٹی رجسٹرار عبدالماجد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز فاروق حیدر، مختلف شعبوں کے چئیرپرسنز اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی خصوصی ہدایت پر اسپورٹس ویک میں ہر سال بیچ گیمز کو بطور خاص شامل کیا جاتا ہے۔ بیچ گیمز کی شمولیت، جو گوادر یونیورسٹی کا منفرد اعزاز ہے۔ گوادر کے خوبصورت ساحل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس ایونٹ میں بیچ والی بال، فٹسال، اور ٹگ آف وار جیسے شاندار کھیل شامل کیے گئے ہیں۔ یہ پاکستان میں کسی بھی یونیورسٹی کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے منفرد ایونٹ ہے، جو طلبہ کو ساحل سمندر پر کھیلنے کا ایک نایاب موقع فراہم کرتا ہے۔
سالان سپورٹس ویک مین بیچ گیمز کے علاوہ، طلبہ کے لیے مختلف ان ڈور اور فیلڈ گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، شطرنج، بیڈمنٹن، لوڈو، ٹیبل ٹینس، کیرم، رسی کھینچنا، اور سکریبل شامل ہیں۔ تمام میچز کالج گراؤنڈ ، بلاک آڈیٹوریم، سپورٹس کمپلیکس اور ساحل سمندر پر پدی زِر کے مقام پر منعقد ہو رہے ہیں، جہاں طلبہ اپنی صلاحیتوں اور کھیلوں کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بیچ گیمز کے انعقاد کو گوادر یونیورسٹی کی انفرادیت اور ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ “گوادر یونیورسٹی نے بیچ گیمز کی میزبانی کرکے ملک بھر کی جامعات کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اور روایت کو برقرار رکھا ھائے گا۔ انہون نے کہا قدرت نے ایک بہترین ساحل مہیا کرکے ہمارے طلبہ کو وہ موقع مہیا کیا ہے جو پاکستان میں کراچی کے علاوہ کسی اور یونیورسٹی میں دستیاب نہیں۔ یہ صرف ایک کھیلوں کا ہفتہ نہیں بلکہ ایک نئی روایت کی بنیاد ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔”

اسپورٹس ویک 3 فروری سے 7 فروری 2025 تک جاری رہے گا، جہاں طلبہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ، فیکلٹی، اور رضاکار طلبہ نے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ ایک شاندار اور یادگار اسپورٹس ویک منعقد کیا جا سکے۔
بیچ گیمز کے انعقاد کے ذریعے گوادر یونیورسٹی نے پاکستان میں یونیورسٹی اسپورٹس کے نئے معیار قائم کر دیے ہیں، اور یہ اس منفرد روایت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *