|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں مینا مجید نے قلات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ واقعات افسوسناک ہیں اور ہمیں ان عناصر کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا جو نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار پیدا کر رہے ہیں۔”

مینہ مجید نے مزید کہا، “ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ دشمن بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، اور ہمیں دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک آواز میں کھڑا ہونا چاہیے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ “ترقیاتی کاموں کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور حکومت کے خلاف سب بولتے ہیں، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے۔”

 

 
 
 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *