|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات جمہوری عمل کی ایک شاندار مثال ثابت ہوئے۔ یہ الیکشن شفافیت، غیرجانبداری اور عوامی اعتماد کا مظہر تھے، جس پر ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس سے منسلک تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔اسپیکر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور مختصر عرصے میں بہتر طرزِ حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔اسپیکر عبدلخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تاہم، کچھ سیاسی عناصر جو انتخابات کے نتیجے میں مختلف اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں

تنخواہیں بھی لے رہے ہیں، مگر پھر بھی ملک کے جمہوری عمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے عادی رہے ہیں، ماضی میں دھاندلی اور سازشوں کے ذریعے نام نہاد لیڈر بنے، اور ہمیشہ جس دسترخوان پر بیٹھے، اسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے کہا کہ عوام کو ایسے عناصر سیخبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ عناصر عوامی مفاد کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان اور چمن کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہماری کاوشیں جاری تھیں، جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔امن و امان کے حوالے سے حکومت ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہر وہ قوت، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھ رہی ہے، اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی قیادت میں ایک مضبوط اور خودمختار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور ان شا اللہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔جو عناصر انتخابات کے نتائج سے ناخوش ہیں، وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو یا پھر پاکستان کے مقدس ایوانوں میں صرف اور صرف پاکستان کی بات کریں۔ ان ایوانوں میں ایک ہی نعرہ گونجے گاپاکستان زندہ باد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *