|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت میٹرک کے ہونے والے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو) کوئٹہ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ، کوئٹہ کے چار سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، تحصیلداران نائب تحصیلداران اور تمام تمام متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو میٹرک امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے کی جانے والی تمام تر تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اس بار میٹرک امتحانات میں کسی صورت نقل نہیں ہونے دینگے صاف شفاف امتحان کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام طالب علموں کی امتحانی مراکز میں داخلے سے پہلے سخت چیکنگ کی جائیگی امتحانی حال میں موبائل پر سختی سے پابندی ہوگی جس طالب علم سے موبائل برآمد ہوا اسکا پرچہ کینسل کیا جاے گا۔

کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے جو امتحان کے دوران سخت اور کھڑی نظر رکھے گے امتحان کے دوران سخت سکیورٹی فراہم کی جائیگی تاہم کسی بھی سینٹر میں ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو بروقت ایکشن لیا جائے گا امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی غیر متعلقہ فرد امتحانی مرکز کے احاطے میں پایا گیا تو اسکو پکڑ کر ایف آئی آر درج کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے میٹرک امتحانات کی مانیٹرنگ کریں گے۔

مختلف محکموں کے آفیسران اس دوران امتحانی مراکز میں صبح سے لیکر شام تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گیآخرمیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جس سینٹر میں نقل پائی گئی تو اس سینٹر کے عملے کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو بھی خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کی ساری توجہ میٹرک امتحانات کی نقل سے پاک صاف و شفاف انعقاد پر مرکوز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *