|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

قلات: قلات میں ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سنگداس قلات کے مقام پر تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی طرف جانے والی کار گاڑی اور ٹریلر کے مابین خوفناک تصادم ہوا حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں پر نعشوں کی شناخت غلام سرور ولد فقیر محمد سکنہ کلی چلتن سریاب روڈ کوئٹہ، سردار محمد ولد جان محمد کلی چشمہ اچوزئی ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ، عبدالطیف ولد عں دالواجد سکنہ کلی شیخان مستونگ کے نام سے ہوئی جبکہ چوتھے کی شناخت شفیق الرحمن ولد حاجی سیف الرحمن کے نام سے ہوئی تاہم اسکے رہائشی پتہ و ورثا کے بارے معلوم نہ ہوسکی

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ جاں بحق افراد کے ورثا قلات ڈی ایچ کیو یا پولیس سے رابطہ کرے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ٹریلر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر قبضے میں لے لیا مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *