|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

 

گوادر یونیورسٹی میں اسکالرشپ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
گوادر یونیورسٹی کے فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ آفس نے منگل کے روز سیمینار ہال، بلاک (I) میں اسکالرشپ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جس میں مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔

34 طلبہ کو چینی سفیر اسپیشل اسکالرشپ بلوچستان (CASSB) فیز II سے نوازا گیا، جبکہ 55 طالبات کو ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان نیوی اسکالرشپ کے ذریعے اسکالرشپ دی گئی۔ یہ اسکالرشپس چار سالہ مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کرتی ہے، جس سے طلبہ کے مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور وہ اپنی تعلیمی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھا سکیں گے۔

تقریب کی صدارت گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے یونیورسٹی کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے چینی سفارت خانے اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن، پاکستان نیوی اسکالرشپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا اور بلوچستان، خاص طور پر گوادر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور اور ڈائریکٹر فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ، عبید علی بھی موجود تھے موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو مالی معاونت حاصل کرتے دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تعلیمی و پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے سخت محنت کریں۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اہل خانہ نے یونیورسٹی آف گوادر اور اسکالرشپ فراہم کرنے والے اداروں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *