کوئٹہ : خضدار کے علاقے میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حو الے کردی گئی مزید کارروائی خضدار انتظامیہ کررہی ہے۔