کوئٹہ :امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب،اغوا ء نما گرفتاریوں،بدامنی کا سلسلہ اوربلوچستان میں بد ترین انسانی حقوق کی پامالی بند کرکے سیاسی آزادی،حقوق،روزگاراوروسائل دیے جائیں۔بلوچستان کے عوام کوحق دوبلوچستان مہم کے تحت حقوق دلائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفودسے ملاقات اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی،بھتہ خوری پروان چڑھانے، شاہراہوں پر عوام کی تذلیل کرنے والی فورس ایف سی کو فور ی طورپر بلوچستان سے بے دخل کیا جائیبلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کاخاتمہ کیا جائے۔ سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
بلوچستان کے لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلز کو مالی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں۔بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈاور منشیات فروش مافیا اور اغواء کاروں کی سرپرستی بند کیجائے۔
بلوچستان میں نوجوان نسل کو برباد کرنے والے منشیات کے تمام اڈوں کا خاتمہ کیا جائے اور منشیات کی کاشت کو روکا جائے۔بلوچستان کے تمام قبائلی تنازعات کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ قومی امن جرگہ تشکیل دیا جائے تاکہ تنازعات کو فوری حل کیا جاسکیبلوچستان میں باڈر کاروبار کو تحفظ دیا جائے چمن سے لیکر گوادر بارڈر کے تمام کراسنگ پوائنٹ کھولے جائیں آزادانہ شناختی کارڈ کے ذریعے کام کرنے دیا جائے۔ٹوکن/ای ٹیگ وغیرہ کا خاتمہ کیا جائے۔
بلوچستان میں کرپشن کرنے والے سیاست دان، بیوروکریسی، ججز اور جرنیلوں کا سخت احتساب کیا جائے۔ان کی لوٹی ہوئی دولت عوام پر خرچ کی جائیبلوچستان کے شاہراہوں پر عوام کی تذلیل،چوکوں پر عوام، ماؤں،بہنوں کو گالی دینے کاسلسلہ بند کیا جائے۔
بلوچستان میں غیر ضروری اور ناجائز چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائیآبادی کے اندروباہرمختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والے مزدورں،کانکنوں کو تحفظ دیا جائے اور ان کا قتل عام بند کیا جائے۔صوبے میں تعلیم،صحت، پانی، بجلی گیس کی فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا جائیصوبے میں ہزاروں بند اسکولزاورہسپتال کھولے جائیں۔
بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن فوری طور پر قائم کیا جائے اور ہائیر ایجوکشن کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے۔بلوچستان میں نوکریوں اور محکموں کی خرید وفروخت کو بند کیا جائے، میرٹ کو بحال کیا جائے۔