کوئٹہ:مستونگ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان کامران کے لاپتہ کرنے کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو اس کے اہلکانہ اور علاقہ مکینوں نے بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کامران نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا جس کی بازیابی کیلئے اس کے اہلخانہ نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مستونگ میں نواب ہوٹل کے قریب بلاک کرکے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کامران کو بازیاب کرایا جائے یاد رہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد نے بیٹے کی بازیابی کی تھی روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں، علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔
Leave a Reply