بھاگ: الیکشن میں جو وعدے ہم نے کیئے تھے ان شااللہ ان کو پورا کرنا اور ان کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے
ابھی ایک سال کا عرصہ ہوا ہے جو کام ہوئے ہیں وہ محض باتیں نہیں ہیں بلکہ وہ گرانڈ پر موجود ہیں علاقے کے عوام خود ان ترقیاتی کاموں سے تبدیلی دیکھیں گے تعلیمی اداروں میں کام ہوں، ہیلتھ کے حوالے سے کام ہوں، سڑکوں کا کام ہو،
سپورٹس کے حوالے سے کام ہو، اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے کام ہو وہ سب عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو کا بھاگ شہر پہنچنے پر سیاسی و قبائلی شخصیت میر جہانزیب خان حاجیجہ نے پرتپاک استقبال کیا
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور میر جہانزیب خان حاجیجہ نے انھیں گلدستہ پیش کیا جبکہ بھاگ تحصیل کے مختلف علاقوں جس میں بستی رئیس رمضان گولہ میں بلیک ٹاپ روڈ، بوائز پرائمری سکول کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا گوٹھ حاجیجہ بالینہ میں سپورٹس کمپلیکس اور پرائمری سکول کے بلڈنگ کا افتتاح کیا گوٹھ حاجیجہ زیرینہ، گوٹھ آدم آباد، گوٹھ ابراہیم آباد حاجیجہ میں بلیک ٹاپ روڈ کا بھی افتتاح کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ سیاسی و قبائلی شخصیت میر جہانزیب خان حاجیجہ، میر آغا خان جتوئی، سردار زادہ میر معراج خان بدوزئی، میر محمد عاصم چھلگری، ملک نصر اللہ بنگلزئی، میر راشد خان حاجیجہ، میر نظام الدین کرد، میر رازق کرد، میر مقبول احمد کرد، میر ضرار خان مغیری، رئیس میاں داد چھلگری، کامریڈ فیاض احمد جاموٹ، غازی خان گولہ، رئیس مسو خان حاجیجہ، محمد وارث حاجیجہ سمیت علاقے کے قبائلی شخصیات، معتبرین، معززین، عمائدین شریک تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو ترقیاتی کاموں اور اسکیمات کے افتتاح کے موقع پر نیشنل پریس کلب بھاگ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خادم کی حیثیت سے پورے تحصیل بھاگ میں جو جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں وہ سب کے سب عوام کے امنگوں کے عین مطابق ہیں اور تمام تر اسکیمات عوامی مفادات کے حامل ہیں اور ان کا برائے راست تعلق عوام سے ہیں اور سب کام عوام کے اجتماعی مفادات کے حامل ہیں بھاگ شہر اور تحصیل بھاگ میں جو جو ترقیاتی کام جاری ہیں ان شااللہ ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے
انہوں نے کہاکہ تحصیل بھاگ میں جاری کام جس میں بلیک ٹاپ روڈز، تعلیمی اداروں کو بلڈنگز کی فراہمی، جن جن علاقوں میں پرائمری سکول نہیں تھے ان کی فراہمی ہیلتھ کی سہولیات، سپورٹس کی سہولیات ان سب پر کام زور و شور کے ساتھ جاری ہیں الیکشن میں جو بھی وعدے کیئے تھے ان شااللہ ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر کے حفاظتی بند، بھاگ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی بھاگ شہر میں ٹف ٹائل کی فراہمی ان سب پر کام جاری ہیں بھاگ شہر کے عوام ہمارے کاموں سے ضرور تبدیلی محسوس کریں گے الیکشن میں بھاگ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا جو اعلان اور وعدہ کیا تھا اس کو بھی ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر اور تحصیل بھاگ کے عوام جو گزشتہ پچاس سالوں سے یہاں پر کام نہیں ہوئے ہیں لیکن ہم نے ایک سال کے دورانیہ میں بھاگ شہر کے ہر گلی، کوچے، وارڈ، کلی میں ٹف ٹائل اسٹریٹ لائٹس لگا کر دئیے ہیں اور یہ کام جاری ہیں ان شااللہ بھاگ شہر کو ماڈل سٹی بنانے والے اپنے بات پر قائم ہیں اور وہ ہم ثابت کریں گے ان کے نتائج اور ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ بھاگ تا بختیار آباد روڈ کی تعمیر بھی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس پر بھی ان شااللہ جلد کام شروع ہوگا
کیونکہ بھاگ شہر کے عوام کے دکھ اور تکلیف کو اپنا دکھ اور تکلیف سمجھتا ہوں کبھی بھی بھاگ تحصیل کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر اور تحصیل بھاگ میں جو امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے اس پر بھی میں بحیثیت عوامی نمائندہ ہونے کا اس حوالے سے بھی میں وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی پی او، ڈی سی بولان کچھی کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہوں اور اس حوالے سے کسی کو بھی ہم اجازت نہیں دیں گے کہ وہ علاقے میں خوف و ہراس اور بدامنی پھیلا کر عوام میں مایوسی پھیلائے بھاگ تحصیل میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال روز موٹر سائیکلیں چھیننا، موبائل فون چھیننا اس حوالے سے کل بروز سوموار 17 فروری کو ڈھاڈر میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا ہے
اس میں بحیثیت صوبائی وزیر اور حلقے کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے میں بھی اس کھلی کچہری میں شرکت کروں گا عوام کے اپنے جو بھی مسلے مسائل ہیں وہاں پر بھی بحث کرکے بیان کریں ان شااللہ انھیں ہم حل کرنے کی بھی کوشش کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں کوئی بڑا آدمی نہیں ہوں میں آپ لوگوں کے درمیان سے ہوں آپ لوگوں سے بھی میں ضرور سوال کروں گا کہ جو کام پچاس سالوں میں بھی نہیں ہوئے وہ میں نے ایک سال کے دورانیہ میں کررہا ہوں بھاگ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا کبھی کسی کے تصور میں بھی نہ تھا ٹف ٹائل پر کام جاری ہیں جبکہ بھاگ کے شہر کا جو بنیادی مسلہ پینے کے پانی کا ہے اس پر بھی تلی شہر سے جلد کام شروع کریں گے ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب لوگ کہیں گے واقعی بھاگ شہر میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں بھاگ شہر میں نیشنل بینک سے لیکر ہسپتال روڈ، ڈگری کالج اور عدالت روڈ تک بھی بلیک ٹاپ روڈ پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ ڈھاڈر شہر میں سپورٹس کے حوالے سے بھی سپورٹس کا ایک ایسا منفرد سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے کہ سپورٹس مین خوشی سے جھوم اٹھیں گے اور اس کی مثالیں دیں گے اس موقع پر جاری ترقیاتی کاموں کے موقع پر دعا بھی کی گئی۔
Leave a Reply