پنجگور: امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی امیر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچ پشتون ودیگراقوام کوحقوق کے حصول اورظلم وجبرکے خلاف ایک پلیٹ فارم پرمتحدکرونگاکوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع کرنے کامقصدحقوق حاصل کرنااورلوٹ مارکاخاتمہ ہے۔
سیکورٹی ادارے،حکمران،اسٹبلشمنٹ ہمارے مسائل کے ذمہ دارہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نیجماعت اسلامی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام تعمیر نو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے جماعت اسلامی پنجگور کے ذمہ داران ارکان کارکنان برادر تنظیمات جمعیت طلبہ عربیہ، اسلامی جمعیت طلبہ یوتھ اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے مولانا ھدایت الرحمن نے جماعت اسلامی کے قیام نصب العین سیاسی جدوجھد سماجی خدمات قومی اور بین الاقوامی مسائل پر جماعت اسلامی کے موقف پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے پاکستان کے قیام،آئین بنانے سمیت قادیانیوں اسلام وملت دشمنوں کے خلاف ہرفورم پربھرپورتواناآوازبلندکیابلوچستان کے مسائل مشکلات جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے ہم ہرظلم،نانصافی جبربدعنوانی کے خلاف آوازبلندکریں گے۔
بلوچستان میں قتل وغارت گری اور وسائل لوٹنے والوں کو حساب دیناہوگا۔امیر ضلع پنجگورمولانا نور محمد مدنی جنرل سیکرٹری مفتی حافظ صفی اللہ نے بھی خطاب کیا نائب امراء قاضی عبد الواحد۔حافظ نزیر احمد۔حاجی حسین احمد ذمہ حافظ محمد ایوب حافظ محب اللہ واجہ عنایت اللہ قاری عبد الرشید فدااحمد مولوی خلیل احمد۔حاجی وزیر احمد اور برادر تنظیمات کے ذمہ داراں کے علاوہ حق دو تحریک کے ضلعی چیئرمین واجہ ملا فرھاد اپنی ٹیم کے ساتھ، میر حاجی محمد جان میر حاجی محمد صدیق بھی موجود تھے پروگرام کے اختتام پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجگور مفتی حافظ صفی اللہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور رب ذوالجلال کی درگاہ میں پروگرام کی قبولیت کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
Leave a Reply