|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

بولان: بولان کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کو بولان کے علاقے ہرک کے مقام پر سبی سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں محمد بقاء نامی شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے قلعہ عبداللہ روانہ کردی گئی ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *