|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ:بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق امیدوار 19فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرو اسکیں گے،20فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کی جائیگی جس کے بعد 22فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق 25فروری تک کاغذات نامزدگی پر فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ 27فروری تک ان درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائیگا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 28فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کی جائیگی امیدور 1مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد 8مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفری ریٹرننگ آفیسر جبکہ سید وسیم احمد جعفری، عبداللہ اور نعیم احمد پولنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *