|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2025

نصیرآباد:جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے ملک میں عوامی نمائندوں کی نہیں، غیر جمہوری قوتوں کے منشیوں کی حکومت ہے۔

آمرانہ قوتوں کے زیر سایہ پھلنے والی جمہوریت اور جمہوری اقدار کیا جانے؟ آئین اور جمہوریت کی رٹ لگانے والے اقتدار میں جمہوریت اور آئین بھول جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت غیر آئینی اقدامات میں دوسروں سے آگے نکل چکی ہے۔ ان کے ناجائز فیصلوں کی وجہ سے جمہوریت کی روح کمزور ہوتی جارہی ہے اور عوام کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مالکیہ ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا عبداللہ جتک ، مولانا حافظ صفی اللہ ، مولانا حافظ محب اللہ ۔جمعیت علما اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی حافظ الہی بخش جتک ور جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اقتدار کی خاطر جمہوریت اور جمہوری اودار کو روندنا، قوم کی آزادی اور خودمختاری کو پاں تلے روندنے کے مترادف ہے۔ جمہوریت عوام کی آواز ہے، اسے دبانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے والے، اپنے مستقبل کو تاریک کرتے ہیں۔