تربت:نیشنل پارٹی تحصیل گوکدان کابینہ کا پہلا تعارفی اجلاس چیئرمین جاوید کریم کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت تحصیل گوکدان کے صدر آصف فقیر نے کی، اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا
جس کی سعادت حاجی مرادبخش نے حاصل کی،اس اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے کہ تحصیل گوکدان میں پارٹی کو مزید کیسے فعال کیاجائے،اس کے علاوہ جو ترقیاتی اسکیم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دئیے ہیں ان اسکیموں میں دورہ کرنا اور کام کے کوالٹی کو چیک کرنا ہے اور جو کام ست روی کا شکار ہیں اس کے بارے میں محکمے اور ٹھیکیدار سے بات کی جائے گی
، آنے والے ترقیاتی منصوبوں پر تحصیل گوکدان کابینہ مل کر اپنے منصوبے کو عملی شکل دے گی،اس اجلاس میں نظامت کی ذمہ داری جاوید کریم نے سرانجام دیئے، اس اجلاس میں تحصیل گوکدان کے نائب صدر حاجی مراد بخش، فنانس سیکرٹری عبدالغفور دشتی اور ڈاکٹر مراد بخش نے بھی شرکت کی۔
Leave a Reply