|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے پاک عمان ہسپتال پسنی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس میں ہسپتال کے طبی عملے، خصوصا خواتین اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی، گالم گلوچ، اور اسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ غیر مہذب اور ناقابل قبول رویہ نہ صرف طبی پیشے کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ ہسپتال کے محفوظ اور پیشہ ورانہ ماحول کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ہسپتال مریضوں کے علاج اور فلاح کے مراکز ہیں، جہاں طبی عملہ دن رات اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

ایسے مقامات پر بدتمیزی اور تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ طبی عملے، بالخصوص خواتین کے ساتھ اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے اور فوری کارروائی کا متقاضی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور طبی عملے کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *