|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سبی:صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی میلہ اپنی تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتا ہے جو زمینداروں کسانوں اور گلہ بانی سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے

ہر سال بڑی تعداد میں لوگ اپنے پالے ہوئے مویشی سبی میلے میں لاتے ہیں اور مناسب دام پر فروخت کرتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ صوبے میں گلہ بانی کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال سبی میلے میں کروڑوں روپے کے جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی جس کے مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ میلہ نہ صرف مقامی معیشت کو مستحکم کرتا ہے بلکہ بلوچستان کے زرعی اور مالداری کے شعبے میں نئی راہیں بھی کھولتا ہے سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سبی میلے کو کامیاب اور پرامن بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے

انہوں نے کہا کہ سبی میلے کے کامیاب انعقاد پر کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سبی، پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، ایف سی سمیت تمام سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے میلے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سبی میلے کی کامیابی بلوچستان کی معاشی ترقی، ثقافتی روایات اور زمینداروں و مالداروں کی خوشحالی کا مظہر ہے اور آئندہ بھی اس کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ میلہ اپنی تاریخی اہمیت کے ساتھ مزید ترقی کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *