بلوچستان کے باکسر شعیب زہری کو پولیس کا اعزازی رینک دینے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،،، مہمان خصوصی آئی جی پولیس معظم جاء انصاری ، مشیر کھیل مینا مجید ، رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ، پولیس افسران اور دیگر تقریب میں موجود تھے،،، ڈبلیو بی سی اور ایشین چیمپئن شعیب خان زہری کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک دیا گیا،،، آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے شعیب زہری کو بیجز لگائے،،، اس موقع پر باکسر شعیب زہری کا کہنا تھا کہ اس عزت افزائی پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں،،،، باکسنگ میچز میں میں آج تک ناقابل شکست رہا ہوں،میں اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
خواہش ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم لہراوں ،،، آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے خطاب میں کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ بلوچستان کے عظیم کھلاڑی کو پولیس کا حصہ بنایا ،،،، بلوچستان پولیس کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،،،، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ مختلف کھیلوں کے لیے پولیس کام کر رہی ہے،،
، آئی جی پولیس نے کہا کہ اس سے قبل میں نے کے پی پولیس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو بھی پولیس کا رینک لگایا گیا،،، بلوچستان میں بھی کھیلوں کے میدان میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے۔
Leave a Reply