|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے بارکھان واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ بے گناہ افراد کو قتل کرنا انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت ہے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ واقعہ دہشت گردوں کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز اپنی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائیںبلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *