کوئٹہ : صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے نہتے مسافروں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف گھنانا جرم ہے اور ایسے واقعات ریاست کی خودمختاری اور امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فوری اور مثراقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کا عمل تیز کریں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
سردار عبدالرحمن کھتیران نے دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گئی اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے جدید حکمتِ عملی اپنائے گی اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اختیار کرے گئی ، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔
Leave a Reply