|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2025

کوئٹہ:صوبائی امیر جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بارکھان میں نہتے مسافروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا سفاکانہ عمل ہے۔ مسافروں پر دہشتگرد حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے،

یہاں جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور کر ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے نہتے مسافروں کا قتل عام ناقابل قبول ہے، بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پرواقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم مسافروں پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کاروائی کریں۔ انہوں نے مسافروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں پر دہشتگرد حملہ ناقابل معافی جرم ہے ۔