|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2025

کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے بارکھان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے اس بزدلانہ فعل شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں

نہتے اور معصوم مسافروں کو قتل کرنا کوئی بہادری نہیں دہشت گردی کا یہ بزدلانہ فعل ناقابل معافی ہے،میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔