کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی ہدایت پربلوچستان بورڈ کے کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے امتحانی سینٹر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران 4جعلی امیدوار پکڑے گئے
،کنٹرولر امتحانات نے فوری طورپر عملے کو معطل کردیا۔ بدھ کے روز بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ بوائزر ڈگری کالج سینٹر پر چھاپہ مارا
،چھاپے کے دوران امتحانی ہال سے 4جعلی امیدوار پکڑے گئے ،کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے انتظامی غفلت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے فوری طورپر امتحانی عملے کو معطل کردیا۔ کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے کہاکہ امتحانات میں نقل کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی اگر کوئی بھی انتظامی عملہ غفلت کامرتکب پایاگیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،عملے سے امتحانات کی نگرانی کاکام لیاجارہاہے تاکہ وہ خوش اسلوبی کے ساتھ بہترین ماحول میں میٹرک کے امتحان لے سکیں ،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہاہے ۔
Leave a Reply