کوئٹہ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ خضدار وڈھ اور لسبیلہ کے مقام پر روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گزشتہ 36 گھنٹوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر کوچیں ، چھوٹی بڑی اور مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے مسافر شدید سردی کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے بلوچستان کے طول و ارض میں بین الاقوامی، بین الصوبائی اور رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے آئے روز لوگ اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لئے قومی شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کے ذریعے مسائل کا حل نکلوارہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اور متعلقہ انتظامی آفیسران اور دیگر اداروں کی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی
شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال پہنچنے اور لوگوں کو اپنے روزمرہ کے دیگر امور کی انجام دہی اور کسی غمی و خوشی کے حوال سے منزل مقصود تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی قومی شاہراہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے مختلف مقامات سے علاقہ مکینوں نے بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف خضدار، وڈھ بیلہ میں روڈ کے دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہیں
جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور ٹرانسپورٹروں سمیت مسافروں کی باز گشت سننے والا کوئی نہیں آئے روز روڈ کو بند کرکے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی ، صوبائی اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ سفری سہولیات میسر آسکیں۔
Leave a Reply