کوئٹہ :ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے کہا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
25بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف مستقبل میں بھی کریک ڈائون جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں ان میں سے 25بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں غیر قانونی گاڑیوں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Leave a Reply