حب:سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں گھر کا مسئلہ ہے گھر میں ہی حل ہوجائے گا حب کے لئے اپنے دور میں ماسٹر پلان کا اعلان کیا تھا جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا،
بلوچستان کے لوگوں کا روز گار باڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے اس میں نرمی ک ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے حب میں بزنجو ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں بھی اختلاف ہوتا ہے بلوچستان حکومت میں اختلافات نہیں بلکہ گھر کا مسئلہ ہے جسے ہم گھر میں بیٹھ کر حل کریں گے
انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار دینے والی پارٹی ہے بلوچستان کے لوگوں کا روزگار باڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے میں نے اپنے دور میں باڈر ٹریڈ کے روزگار سے وابستہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں تھیں اب بھی میں حکومت سے رابطے میں میں ٹریڈ سے وابستہ لوگوں کے لئے نرمی پیدا کی جائے تاکہ وہ آسانی سے اپنا روزگار کر سکیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں حب ماسٹر پلان اور حب ڈیلولپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دی تھی جس پر جلد عمل درآمد شروع ہوگا اور حب شہر کے تمام بنیاد مسائل ماسٹر پلان کے تحت حل ہوجائیں گے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیلہ آواران روڈ میں نے اپنے دور میںمنظور کرایا تھا جس پر کام جاری ہے لیکن نا مساد حالات کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے روڈ مکمل ہونے سے لوگوں کے لیئے آسانیاں پیدا ہونگی قبل ازیں سابق وزیر اعلی بلو چستان و سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو نے میر پیر جان سے ان کی بیٹی کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی۔
Leave a Reply