کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپر مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 23فروری (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری روڈ، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، نواںکلی،کینٹ،اسٹیڈیم،کوئٹہ کمرشل، کلی دیبہ فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی
نیز اسی روز کانک گرڈپر مرمتی کام کے باعث 11kvباشام، میریادگار، جلال آباد، تختا فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 24فروری کو 132Kvوڈ ھ گرڈسے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء 23فروری کے روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کیجانب سے 220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں نصب160MVA آٹو ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے سلسلے میں صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کام کیاجائے گا
جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 330میگاواٹ اضافی برقی قلت پیداہوگی جسے صوبہ کے مختلف علاقوںمیںلوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیںترقیاتی کاموںکے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبوںکی تنصیب کئے جارہے ہیںجس کیلئے23فروری (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم اور مری آباد گرڈکے گلستان روڈ،لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،
علاوہ ازیں22فروری سے 25فروری تک (روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرفیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون،سریاب ٹو، لیاقت بازار، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون، اولڈاورنیوجان محمدفیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی دنوںمیں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، داریم، دوستین، چشمہ، اغبرگ، ائیرپورٹ، عمرفیڈروں سے صبح 10:30بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی اسی طرح 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے11Kv سریاب مل،اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس اور سعداللہ فیڈرزجبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے 11Kvطوغی روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس،کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔
Leave a Reply